کراچی (این این آئی)انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی نے (کل) جمعہ کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم عدالت بھی گئے، یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، ہم اس رزلٹ اور جعل سازی کو نہیں مانتے۔انہوںنے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان والے بینرز پر نجانے کس کاشکریہ اداکر رہے ہیں۔امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ عوام نے جن لوگوں کو مستردکردیا تھا، کراچی میں ایک مرتبہ پھر ان کو مسلط کروا دیاگیا ہے، ایم کیوایم نے دھونس دھمکی سے ووٹ لیے ، ہم اس عمل کوملک دشمنی قرار دیتے ہوئے جمعہ کو یوم سیاہ منانے کااعلان کرتے ہیں۔کراچی میں میٹرک اور انٹر کے امتحانی نتائج پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمرانوں کے ذہن میں ہے کراچی کے نوجوانوں کو اگے نہ بڑھنے دیا جائے، کاپیوں کی چیکنگ بھی صحیح طرح نہیں ہوئی سارا غصہ ملبہ طلبہ پر نکالا گیا۔انہوںنے کہاکہ مختلف عہدوں پر بیٹھے کرپٹ افراد اس عمل کے ذمہ دار ہیں، کراچی کیامتحانی پرچے مشکل بنائے گئے، جب سندھ ٹیکسٹ بورڈ کا نصاب ایک ہے تو امتحان الگ الگ کیوں لیاجا رہا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...