اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے رہنما تحریک انصاف اور خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتار جاری کردئیے۔الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے 28 فروری کو پیش کیا جائے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسمعیل خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے تاحال کوئی مراسلہ نہیں آیا۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔رواں ماہ 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کے بعد پی ٹی آئی نے 13 فروری کو علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا تھا۔علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 133 سے کامیاب ہوئے ہیں، انہوں نے ڈیرہ اسمعیل خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمن کو بڑے مارجن سے ہرایا تھا۔علی امین گنڈاپور 93 ہزار 443 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے تھے جب کہ مولانا فضل الرحمن 59 ہزار 922 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...