امریکا کا پاکستان کے انتخابات پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

0
259

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے پاکستان بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کے انتخابات پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ترجمان کے مطابق صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی ایسے الزامات کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے، اسی لیے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔میتھیو ملر نے مخلوط حکومت کا قیام پاکستان کا اندرونی معاملہ قراردیتے ہوئے نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔