اسرائیل نے حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنا ڈالا

0
127

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی طیاروں نے لبنان میں غازیہ کے علاقے اور زہرانی تنصیبات کے پچھلے علاقے پر حملے کئے ۔ یہ علاقے اسرائیل کی سرحد سے تقریبا 60 کلومیٹر دور ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اس نے غازیہ میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ڈپو پر حملہ طبریا حملے کے جواب میں کیا۔ لبنانی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے قصبے غازیہ میں دو اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک قصبے پر اسرائیلی حملوں میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ دو چھاپوں میں سے ایک نے بین الاقوامی ساحلی سڑک کے قریب واقع ایک گودام کو نشانہ بنایا۔ ایک بہت بڑی آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے گھنے بادل چھا گئے اور سارے علاقے کو ڈھانپ لیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو کلپس میں قصبے میں کم از کم دو مقامات سے کالے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔