لندن(این این آئی)برطانوی تخت کے وارث(ولی عہد)شہزادہ ولیم کے دفتر نے منگل کے روز کہا ہے کہ وہ غزہ اور مشرق وسطی میں تنازعات کی وجہ سے پیدا ہونے والے اپنے “انسانی مصائب کے اعتراف” کی عکاسی کرنے کے لیے متعدد سرگرمیاں کریں گے اور کشیدگی میں کمی لانے کے لیے مختلف پہلوئوں پر کوششیں کی جائیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینسنگٹن پیلس نے کہا کہ اکتالیس سالہ شہزادہ ولیم خطے میں انسانی امداد فراہم کرنے کے ذمہ دار اداروں اور افراد سے ملاقات کریں گے اور زمینی صورتحال کے بارے میں ان سے بریفنگ لیں گے۔پرنس آف ویلز نفرت اور یہود دشمنی سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے وجوانوں سے بات کرنے کے لیے ایک عبادت گاہ کا دورہ کریں گے۔2018 میں شہزادہ ولیم برطانوی شاہی خاندان کے سینیر ارکان کا پہلا فر ہیں جنہوں نے اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا سرکاری دورہ کیا تھا۔اپنے والد کنگ چارلس کے ساتھ جو اس وقت کینسر کے علاج کے دوران سرکاری عوامی فرائض سے غیر حاضر ہیں ولیم سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کچھ ہائی پروفائل مصروفیات کریں گے۔ ان کی اہلیہ کیٹ بھی پیٹ کی سرجری سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔ولیم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ شہزادہ اور شہزادی 2023 کے آخر میں پیش آنے والے واقعات سے گہری تشویش میں ہیں اور تمام متاثرین، ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو صورت حال پر نظر رکھنے کی تاکید کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...