نیویارک(این این آئی)سابق امریکی صدر بارک اوباما اور سابق خاتون اول مشل اوباما کی بڑی بیٹی مالیہ نے ہالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے آغاز پر اپنا مشہور خاندانی نام تبدیل کر دیا ہے۔ سابق صدر کی 25 سالہ بیٹی مالیہ اوباما جنہوں نے بحیثیت فلم ساز ہالی ووڈ میں اپنا کیریئر شروع کرنے کے ساتھ ہی نام میں تبدیلی کی ہے۔مستقبل کی فلم ڈائریکٹر نے اپنا نیا اسٹیج نام امریکی ریاست یوتھا میں منعقدہ سنڈینس فلم فیسٹول کے پریمیئر میں اپنی شارٹ فلم ‘دی ہارٹ ان یوتھا میں اختیار کیا۔ہاورڈ سے گریجویشن مکمل کرنے والی مالیہ نے جنوری میں اپنے نام کا آخری حصہ ترک کر دیا اور فلم فیسٹول میں انہوں نے خود کو مالیہ این کے نام سے متعارف کروایا۔ واضح رہے کہ انکی مختصر فلم دی ہارٹ ان یوتھا ایک ماں اور بیٹے کے تعلق پر مبنی ہے اور فلم کے اہم اداکاروں میں ٹونڈے ایڈبمپی، لاٹونیا بورسے اور جان ویگانڈ شامل ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...