اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں خواتین کا نمایاں کردار رہا ہے،ئی قوم خواتین کے بغیر ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتی۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں خواتین کا نمایاں کردار رہا ہے اور ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ خواتین نے ثابت کیا ہے کہ ملکی ترقی میں مردوں سے وہ کسی بھی شعبہ میں کم نہیں ہیں۔ خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے،ہمیں خواتین کو شعبہ ہائے زندگی میں ایسا ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس کی بدولت انہیں بڑھنے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دین اسلام میں خواتین کو وہ عزت واحترام دیا گیا ہے جن کی وہ حقدار ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایک عورت ماں، بیٹی، بہن، بیوی ہر روپ میں اہم مقام رکھتی ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہر میدان کھیل سے لے کر سیاست، تعلیم، قانون سازی اوردفاع سمیت ہر شعبے میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ بلکہ ان سے ایک قد م آگے نظر آتی ہیں۔ پاکستان میں خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے کیے گئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں اہم قانون سازی خواتین کی جانب سے متعارف کرائی گئی اور خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے موثر قانون سازی عمل میں لائی گئی جس کی بدولت پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں میں خواتین کی نمائندگی میں بھر پور اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی قوم خواتین کے بغیر ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتی اور ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز بھی یہی ہے کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...