اسلام آباد، پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

0
35

اسلام آباد/پشاور/مظفرآباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں پشاور، مردان اور کوہاٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ ضلع سوات، ضلع لوئر دیر کے ساتھ ساتھ مالا کنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

مظفر آباد، ضلع کرم اور ملحقہ علاقوں، میانوالی اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 8بجکر 24منٹ پر آیا، ریکٹر اسکیل پر جس کی شدت 5.3اور گہرائی 130کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔