پاکستان سے چین کے لیے برآمدات میں 5فیصد اضافہ

0
609

لاہور( این این آئی)جنوری تا فروری 2024 کے دوران پاکستان سے چین کے لیے برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق جنوری تا فروری 2024 کے دوران پاکستان کی چین کو برآمدات 468 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔رپورٹ میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ جنوری تا فروری 2024 کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد اضافہ ہوا۔2024 کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات 468.47 ملین ڈالر رہیں۔ جو گزشتہ سال کے 446.31 ملین ڈالر کے مقابلے میں تقریبا 5 فیصد زیادہ ہیں۔واضح رہے کہ چین میں پاکستانی ٹیکسٹائل، چمڑے کی مصنوعات، سمندری غذا اور زرعی مصنوعات کی بہت زیادہ مانگ ہے، جس کی وجہ سے پاکستانی برآمد کنندگان اس موقع سے فائدہ اٹھا کر چین کو اپنی برآمدات کو فروغ دیں گے۔