انقرہ(این این آئی) ترکیہ نے امریکہ سے ایف 16 جنگی طیارے خریدے کا معاہدہ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ترکیہ اور امریکہ نے ایف 16 جنگی طیاروں کی فروخت کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔ واشنگٹن نے مذاکرات کے بعد 23 ارب ڈالر کے معاہدے کی اجازت دی۔معاہدے کے تحت ترکیہ کو 40 نئے ایف 16 طیارے دیئے جائیں گے جبکہ اس کے موجودہ بیڑے میں 79 جیٹ طیاروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔امریکی محکمہ خارجہ نے گذشتہ ہفتے ترکیہ کی جانب سے نئے ایف 16 جنگی طیاروں کی خریداری میں اہم پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور انہیں صرف قریبی اتحادیوں اور شراکت داروں کے لیے دستیاب اب تک کے جدید ترین طیارے قرار دیا۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جب تک ترکیہ کی طرف سے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی توثیق کی دستاویزات واشنگٹن نہیں پہنچ گئیں۔ امریکہ نے اس سودے کی اجازت نہیں دی۔ایک سال سے زیادہ تاخیر کے بعد ترکیہ کی پارلیمینٹ نے سویڈن کی نیٹو رکنیت کی توثیق کی۔ جو یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کے باوجود متحد ہونے کے لیے مغربی ممالک کے لیے پریشانی کا باعث بنا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...