برلن (این این آئی)جرمنی میں عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی آمد پر شہر کا نام عارضی طور پر بدل کر گلوکارہ کے نام پر ہی رکھ دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے شہر ‘گیلسن کرچن’کا نام عارضی طور پر تبدیل کر کے معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ٹیلر سوئفٹ جرمن شہر گیلسن کرچن میں 17 سے 19 جولائی تک 3 کنسرٹس میں پرفارم کرنے والی ہیں اور ان کے ہزاروں مداح جنہیں ‘سوفٹیز’ کہا جاتا ہے کی ان ایونٹس شرکت متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کے اعزاز میں شہر کا نام عارضی طور پر تبدیل کرنے کیلئے ٹیلر سوئفٹ کے ایک فین نے مہم چلائی اور میئر کو خط لکھ کر درخواست کی۔تاہم شہر کے میئر کیرن ویلگے نے پاپ اسٹار کے دورے سے قبل ہی اس تجویز کی منظوری دے دی جس کے بعد ٹیلر سوئفٹ کے اعزاز میں عارضی طور پر شہر کا نام تبدیل کر کے”سوئفٹ کرچن” رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔میئرکا کہنا ہے کہ میں یقیناً بہت خوش ہوں کہ ٹیلر سوئفٹ جو اس وقت دنیا کی سب سے معروف گلوکارہ ہیں، ہمارے شہر میں 3 بار پرفارم کریں گی۔ اس کی وجہ سے غیرملکیوں کی توجہ ہمارے شہر کی طرف لوٹے گی اور یہ چیز فائدہ مند ثابت ہوگی۔رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی آمد پر شہر میں تیاریاں جاری ہیں اور ان کے مداح کافی پرجوش ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...