اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے بھارت اور پاکستان (یو این ایم او جی آئی پی) سے تعلق رکھنے والے مبصرین کو دانستہ نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیاگیا۔ اقوام متحدہ کے مبصرین لائن آف کنٹرول (ایل۔او۔سی) پر چری کوٹ سیکٹر میں بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے ملنے کے لئے آزادجموں وکشمیر کے گاوں ‘پولس’ جارہے تھے۔گاڑی میں موجود دونوں مبصر خوش قسمتی سے محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا جنہیں پاکستان آرمی نے بحفاظت راولا کوٹ پہنچایا،بلاشک وشبہ یہ بھارت کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا کیونکہ اقوام متحدہ کی گاڑیاں اپنی منفرد شناخت اور نیلے جھنڈے کی بناء پر طویل فاصلے سے بھی بخوبی پہچانی جاتی ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تفویض کردہ ذمہ داریوں کی انجام دہی پر مامور اقوام متحدہ کی گاڑی کو دانستہ نشانہ بناکر کونسل کی قراردادوں اور اقوام متحدہ کے منشور کے تحت عائد ہونے والی ذمہ داریوں کی بجا آوری میں بھارت نے سنگین خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے جن میں بھارت اور پاکستان کے لئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کی ذمہ داری بھی شامل ہے۔ زورزبردستی، تشدد اور سفاکی کی یہ نئی بھارتی چال مبصرین کے کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کی نشاندہی کرتی ہے۔ بھارت سے کہاگیا کہ یہ واقعہ مسلمہ عالمی اقدار کی صریح خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے منشور میں درج اصولوں کو کھلم کھلا نظرانداز کرنا ہے۔ بھارت سے کہاگیا کہ یہ قابل مذمت اقدام بھارتی قابض افواج کے طرز عمل میں مزید گراوٹ کا مظہر ہے جو لائن آف کنٹرول پر نہ صرف عام شہری آبادی بلکہ اقوام متحدہ کے مبصرین کو بھی نشانہ بنارہی ہے۔ بھارت پر زور دیاگیا کہ عالمی قانون کی خلاف ورزیاں بند، پاکستان اوربھارت کے درمیان 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے بھارت وپاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاتفویض کردہ کردار ادا کرنے دے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...