اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کے زرعی تحقیقاتی اداروں نے کھانے پینے کے مقامی تیل کی پیداوار بڑھانے میں اہم کامیابی حاصل کرلی ۔زرعی ماہرین کے مطابق پندرہ سال بعد ملک میں زیتون کے تیل کی پیداوار کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔بارانی یونیورسٹی چکوال کے زرعی ماہرین نے خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کھانے پینے کے مقامی تیل کی پیداوار کے تجربات کامیاب رہے ہیں، 84 اقسام کے درختوں پر تحقیق کی گئی جن میں سے 21اقسام سیکامیابی ملی، مقامی طورپر حاصل تیل کا معیار دیگر ممالک سے بھی بہتر ہے، پاکستان کا تیل لیبارٹری ٹیسٹ میں زیادہ بہتر نتائج کاحامل نکلا۔زیتون کے تیل کی پیداوار میں اہم کامیابی سے وزیر اعظم کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے، جس پر وزیراعظم نے بلین ٹری منصوبے کے تحت زیتون کی پیداوار بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ امپورٹ بل کم کرنے کیلئے ہمیں زیتون کی پیداوار بڑھانا ہوگی، پیداوار بڑھائی گئی تو امپورٹ کے بجائے ایکسپورٹ کرسکیں گے، ملکی ضروریات پورا کرنے کے لئے ہمیں ڈھائی ارب ڈالر کا کھانے پینے کا تیل امپورٹ کرنا پڑتا ہے، بیرون ملک قیمتیں بڑھنے سے ملک میں بھی گھی کی قیمت بڑھتی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں ویلیو ایڈڈ سروسز کی طرف جانا ہوگا اور مقامی گھی اور تیل کی پیداوار کیلئے انقلابی اقدامات کریں گے۔واضح رہے کہ مقامی تیل کی پیداوار بڑھانے کیلئے چکوال اور اطراف میں 840باغات قائم کئے جاچکے ہیں، یہ باغات بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت لگائے گئے ہیں جن کا مقصدزیتون کے درختوں کی پیدوار بڑھانا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...