لاہور (این این آئی) سعودی عرب کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے نے یک طرفہ فلائٹ آپریشن کا اعلان کردیا۔ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی خصوصی ہدایات پر پیر سے پی آئی اے سعودی عرب کے لیے آپریشن شروع کردی گئی۔سعودی حکام کی جانب سے صرف یک طرفہ اجازت نامے کے باوجود پی آئی اے دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے پروازیں چلائی گی، کورونا کے باعث سعودی حکومت نے صرف یک طرفہ اجازت دی ہے۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے پر یک طرفہ آپریشن کے باعث مالی بوجھ پڑے گا مگر ہم وطنوں کی واپسی بھی ناگزیر ہے، پاکستان تا سعودی عرب جانے والی پروازوں پر روانگی کے وقت کارگو لوڈ کیا جائیگا۔سی ای او پی آئی اے نے محکموں کو ہدایات جاری ہیں کہ پرکشش اور مناسب کارگو نرخ رکھے جائیں، ائر مارشل ارشد ملک کے مطابق دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لے کر آنا ایک قومی ذمہ داری ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...