ملک بھر میں کو وڈ 19کے مثبت کیسز کی شرح 6.13فیصد ہوگئی

0
232

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں کو وڈ 19کے مثبت کیسز کی شرح 6.13فیصد ہوگئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا مارننگ سیشن کا اجلاس ہوا کی صدارت لیفٹیننٹ جنرل حمودالرحمن نے کی ۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور سیکرٹری صحت اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں کورونا مثبت کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کووڈ 19 کے مثبت کیسز کی شرح 6.13 فیصد ہو گئی،مثبت شرح کے لحاظ سے ایبٹ آباد سب سے آگے،شرح 15.95فیصد تک جا پہنچی،14.81 کے ساتھ کراچی دوسرے اور 14.47 فیصد کے ساتھ حیدرآباد تیسرے نمبر پر آگیا ،2263 کووڈ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ،آزاد کشمیر میں کووڈ 19 کے مثبت کیسز کی شرح 12.54،بلوچستان میں 2.71 اور اسلام آباد میں 5.94 فیصد ہوگئی ،گلگت بلتستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا،مثبت کیسز کی شرح صفر فیصد ہے ،پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.06 اور سندھ میں 8.61 فیصد سامنے آئی۔