کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے محکمہ تعلیم سندھ میں 7 کروڑ سے زائد کی خوردبرد کے جرم میں سینئر اکائونٹنٹ ٹھٹھہ عرفان احمد شیخ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سروس ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف عرفان احمد شیخ کی اپیل کی سماعت کی ۔درخواست گزار عرفان احمد شیخ کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل ٹھٹھہ محکمہ تعلیم میں سینئر اکائونٹنٹ تھے،میرے موکل عرفان شیخ کی سروس باقی ہے جھوٹا الزام لگا کر ریٹائر کیا گیا ہے، ان پر 7 کروڑ روپے جعلی آئی ڈی کے ذریعے منتقل کرنے کا جھوٹا الزم ہے جبکہ وہ رقم بھی واپس ہوچکی ہے۔جس آئی ڈی سے رقم منتقل ہوئی وہ سب کے استعمال میں تھی، انکوائری میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا، نوکری سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔چیف جسٹس گلزار احمد نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ کیا ہمیں نہیں معلوم حکومتی اکائونٹس میں کیا ہوتا ہے، یہ تو 7 کروڑ کی خوردبرد ہے، 7 ارب ادھر ادھر ہوجاتے ہیں، آپ کہتے ہیں کہ انسانی غلطی ہے مگر 7 کروڑ ادھر ادھر ہو گئے۔درخواست گزارعرفان شیخ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دائر درخواست میں رقم کی واپسی سے متعلق دستاویزات شامل ہیں۔بعدازاں سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سینئر آڈیٹر عرفان شیخ کی درخواست مسترد کردی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...