پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے عمران خان کی جانب سے ہزارہ برادری کیلئے دھمکی آمیز رویے اور انکے مطالبات کو بلیک میلنگ کا نام دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان کی فرعونیت بھرا لہجہ بتارہا ہے، انکے دن گنے جاچکے ہیں، ہزارہ برادری کو دھمکی آمیز باتیں کرنا زخموں پر نمک پاشی کے مترادف اور قابل مذمت ہے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ پختون اور بالخصوص اے این پی دہشتگردی سے بنائے ہوئے زخم کا دکھ درد محسوس کرسکتے ہیں۔وزیراعظم اگر عوام کا نہیں تو کس کا ہے؟ اب عوام کو انکی اصلیت مزید سامنے آچکی ہے۔کوئٹہ میں لاشیں پڑی ہیں لیکن وزیراعظمہائوس میں بٹھائے گئے شخص کے سینے میں دل ہی نہیں۔انسانوں پر رحم نہیں آتا تو کم از کم ان نعشوں پر ہی رحم کریں جو گذشتہ چھ روز سے پڑی ہوئی ہیں۔ اسفندیارولی خان نے واضح کیا کہ بلوچستان کے تمام اقوام میں اس قسم کے رویے سے احساس محرومی مزید بڑھے گی، وہ بھی برابر کے پاکستانی ہیں۔جب تک اس قسم کے حکمران پاکستان پر مسلط ہوں گے تب تک دہشتگردی تو کیا ملک کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔یہ طالبان کے ہمدرد ہیں، ان میں عوام کی ہمدردی کا جذبہ موجود ہی نہیں، یہ دکھ درد سمجھ ہی نہیں سکتے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...