مریم نواز سے فیصل ایدھی کی کوئٹہ میں ملاقات ،دادی کے انتقال پر اظہار تعزیت

0
248

کوئٹہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف سے ملک کے ممتاز سماجی کارکن فیصل ایدھی نے کوئٹہ میں ملاقات کی جس میں فیصل ایدھی نے مریم نوازشریف سے ان کی دادی کے انتقال پر تعزیت کی ۔فیصل ایدھی کی جانب سے ہزارہ برادری کے ساتھ یکجہتی کیلئے کوئٹہ آنے پر مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد نے تحسین کیا ۔مریم نواز شریف نے مرحوم عبدالستار ایدھی کی سماجی اور فلاح انسانیت کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مریم نواز نے کہاکہ ایدھی فاؤنڈیشن مظلوم افراد کی بے لوث مدد اور انسانیت کے لئے قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔