وزیر اعظم کا بیان کوئٹہ میں پڑی میتوں کی توہین ہے،شیری رحمن

0
276

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ وزیر اعظم کا بیان کوئٹہ میں پڑی میتوں کی توہین ہے،ہزارہ برادری عمران خان سے نہیں ملک کے وزیراعظم سے مطالبہ کر رہی ہے،عمران خان بنی گالا کے وزیراعظم ہو سکتے ہیں ، ملک کے وزیر اعظم نہیں بن سکے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ وزیراعظم نے ثابت کیا کہ وہ نا صرف نا اہل ہیں بلکہ بے رحم بھی ہیں، ہزارہ برادری عمران خان سے نہیں ملک کے وزیراعظم سے مطالبہ کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج یہ بھی ثابت ہو گیا کہ وہ خود کو وزیر اعظم بھی نہیں سمجھتے، وزیراعظم کو لگتا ہے کہ جائز مطالبات کرنا بلیک میلنگ ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان بنی گالا کے وزیراعظم ہو سکتے ہیں وہ ملک کے وزیر اعظم نہیں بن سکے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے کوئٹہ جانے کو اپنی ذاتی انا کا مسئلہ بنا دیا ہے، انا پسند اور بے رحم وزیر اعظم نے آج بد ترین مثال قائم کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہزارہ برادری کو معلوم ہونا چاہئے کہ ملک پر ایک فاشسٹ حکمران مسلط کیا گیا ہے،اس فاشسٹ وزیراعظم کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں، 6بہنوں کا اکلوتا بھائی شہید ہوگیا، ان کے خاندان میں کوئی مرد نہیں بچا۔ شیری رحمن نے سوال کیاکہ کیا وزیراعظم کو لگتا ہے کہ وہ ان کا مطالبہ غلط ہے؟ یزیدی سرکار وہاں جا کر لوگوں کا دکھ نہیں بانٹ سکتی۔