ا سلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔وفاقی حکومت نے 739 ارب روپے مالیت کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان (کے ٹی پی) میں دو بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔مرکزی حکومت نے کے سی آر منصوبہ سندھ حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔وفاقی حکومت نے کے سی آر پر ای سی سی کا فیصلہ سیکریٹری کابینہ ڈویڑن کی مداخلت پر تبدیل کیا۔مرکزی حکومت نے اب کراچی سرکلر ریلوے کی اپ گریڈیشن اور اپریشن کا کام وزارت ریلوے کو تفویض کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت ریلوے کی مخالفت کے باعث ای سی سی نے سرکلر ریلوے سندھ حکومت کے سپرد کردیا تھا۔وفاقی حکومت نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے جاوید حنیف کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کمیٹی میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...