اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بیان میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے بھارت کو ناکامی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہا ہے، ہم نے قانون سازی سمیت اس حوالے سے بھرپور کوششیں کیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف سنجیدہ ہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 24 پوائنٹس پر مکمل عمل درآمد کر لیا ہے، جون تک بقیہ 3 پوائنٹس پر بھی عمل درآمد کر لیں گے۔وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں 13 ممالک نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...