”دھوپ کی دیوار” کی کہانی کیلئے آئی ایس پی آر نے مدد کی، عمیرہ احمد

0
330

کراچی (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وہاں 2019 میں ہونے والے پلوامہ حملے کے تناظر میں بنائی جانے والی ویب سیریز ”دھوپ کی دیوار” کا ٹریلر ریلیز چند روز قبل ریلیز کیا گیا تھا۔یہ ویب سیریز 25 جون کو بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز ہورہی ہے جس میں مقبول ترین شوبز جوڑی کا اعزاز رکھنے والے احد رضا میر اور سجل علی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔معروف ڈراما اور ناول نگار عمیرہ احمد کی تحریر کردہ کہانی پر بنی ویب سیریز ‘دھوپ کی دیوار’ کی ہدایات حسیب حسن نے دی ہیں۔حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر بنائی گئی ویب سیریز کی کہانی پاکستان اور بھارت کے 2 خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔ویب سیریز میں دراصل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزیوں پر شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندان کے درد کو سامنے لانے کی ایک کوشش ہے۔تاہم ‘دھوپ کی دیوار’ کا ٹیزر اور بعدازاں ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے اس کی کہانی تحریر کرنے والی معروف ناول و ڈراما نگار عمیرہ احمد کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔حالانکہ یہ بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی ویب سیریز نہیں ہے