امریکا کا کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے سپرد کرنے کا فیصلہ

0
251

واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ترکی، کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا کا عمل جاری ہے جو رواں سال 11 ستمبر سے قبل ہی مکمل ہونے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جیک سلیوان نے کہا کہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں ترکی کا روسی ایس400دفاعی نظام خریدنے کا طویل مدتی معاملہ حل نہ ہو سکا۔اس تنازع کی وجہ سے دونوں نیٹو اتحادیوں کے درمیان تعلقات تنا کا شکار ہوئے تھے۔تاہم جیک سلیوان نے کہا کہ معاملے پر بات چیت کا عمل جاری رہے گا۔امریکی مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ رہنمائوں کی جانب سے واضح عزم ظاہر کیا گیا کہ ترکی، حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی حفاظت کے لیے مرکزی کردار ادا کرے گا اور اب ہم کام کر رہے ہیں کہ کس طرح اس طرف بڑھا جائے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو طالبان کی جانب سے افغانستان میں بین الاقوامی مشنز کو نشانہ بنائے جانے کے خطرات پر شدید تشویش ہے۔