کراچی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہونے پر اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ویرات کوہلی کو ٹرول کردیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ایک پْرانا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جوکہ سال 2012 کا ہے۔اس ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے جہاں سوشل میڈیا صارفین ویرات کوہلی کو ٹرول کررہے ہیں تو وہیں پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔فہد مصطفیٰ نے ویرات کوہلی کے اس پْرانے ٹوئٹ پر ایک طنزیہ ردّعمل دیا جسے شائقین کرکٹ بیحد پسند کررہے ہیں۔اداکار نے کہا کہ ‘سیکیورٹی کا مسئلہ ہو تو ہم حاضر ہیں۔اس کے ساتھ ہی فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کے جھنڈے کا بھی اضافہ کیا۔واضح رہے کہ سری لنکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2012 میں ایونٹ سے باہر ہونے پر ویرات کوہلی نے ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کل اپنے گھر چلے جائیں گے، اس موقع پر ہم بالکل بھی اچھا محسوس نہیں کر رہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں ایک مرتبہ پھر بھارت کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے اور اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد گھر واپس لوٹ جائے گی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویرات کوہلی کا 2012 کا ٹوئٹ دوبارہ شیئر کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...