کراچی (این این آئی)منیب بٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہونے پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ سیطنزیہ انداز میں سوال کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت کا ‘واک اوور’ سے ‘گیم اوور’ ہوگیا۔انہوں نے ہربھجن سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاجی! ہن سکون ہے؟ خیال رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاک بھارت میچ سے قبل تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈیا کو پاکستان سے واک اوور چاہیے، بھارت آرام سے پاکستان کو ہرادے گا۔واضح رہے کہ اگرچہ پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد بھارت کی سیمی فائنل میں جگہ بنانا پہلے ہی مشکل تھا لیکن نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں افغانستان کی فتح کی صورت میں بھارت کے پاس ایک آخری امید باقی تھی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کی۔تاہم، گزشتہ روزہونے والے میچ میں افغانستان کی نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد یہ آخری امید بھی ختم ہوگئی اور بھارت ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...