سقوط ڈھاکا پرفلم بنانے کا مقصد تنازع کھڑا کرنا نہیں، حقائق سامنے لانا ہے، نبیل قریشی

0
222

کراچی (این این آئی)آنے والی پاکستانی پولیٹیکل تھرلر فلم ‘کھیل کھیل میں’ کے ہدایت کار و شریک پروڈیوسر نبیل قریشی نے کہا ہے کہ ‘سقوط ڈھاکا’ جیسے حساس موضوع پر فلم بنانے کا مقصد نیا تنازع کھڑا کرنا نہیں بلکہ حقائق کو سامنے لانا ہے۔نبیل قریشی کی ہدایت کردہ فلم ‘کھیل کھیل میں’ کو رواں ماہ 19 نومبر کو سینمائوں میں ریلیز کیا جائے گا، فلم میں سجل علی، بلال عباس، مرینا خان، جاوید شیخ، منظر صہبائی اور ثمینہ احمد سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔فلم کی کہانی ‘سقوط ڈھاکا’ کے پس منظر کے گرد گھومتی ہے، فلم میں یونیورسٹی کے طلبہ پاکستان کو توڑنے کی بھارتی سازش کے معاملے پر تھیٹر کے ذریعے حقائق کو سامنے لاتے دکھائی دیں گے۔’کھیل کھیل میں’ وہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی، جس میں ‘سقوط ڈھاکا’ جیسے اہم مسئلے کو دکھایا جائے گا، اس سے قبل کسی بھی فلم یا بڑے ڈرامے کی مرکزی کہانی اس معاملے پر نہیں بنائی گئی۔فلم کا ٹریلر 8 نومبر کو جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی کہانی پر باتیں کی جانے لگی اور زیادہ تر لوگوں نے عندیہ دیا کہ مذکورہ فلم کی کہانی کو متنازع بنا کر اس پر پابندی کا مطالبہ کیا جائے گا۔لوگوں کے خدشات اور فلم کی کہانی کے حوالے سے نبیل قریشی نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی جانب سے فلم بنانے کا مقصد تنازع کھڑا کرنا نہیں بلکہ حقائق کو سامنا لانا ہے۔نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سارے لوگ ‘سقوط ڈھاکا’ کو پاکستان سے بنگلادیش کی آزادی سمجھتے ہیں مگر درحقیقت ایسا نہیں۔فلم ساز کے مطابق ‘سقوط ڈھاکا’ کے مسئلے پر پاکستان کی نئی نسل نے جو مواد دیکھا اور پڑھا ہے، وہ زیادہ تر بھارتی، امریکی اور بنگالی پس منظر کا ہے، جس وجہ سے لوگوں کو حقائق سمجھنے میں مشکل پیش آئی