اسلام آباد (این این آئی)او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس کے سلسلے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میںتیاریاں مکمل ہو گئیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے شاہراہوں کو رنگ برنگی قمقموں اور خوبصورت بینرز سے سجا دیا گیا ،گرین بیلٹس موسمی پھولوں کے رنگ بکھیر نے لگے ،سکیورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ،ریڈ زون میں کسی قسم کے غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا ، عام ریڈزون کی شاہرات بھی عام ٹریفک کیلئے بند ہوںگی۔تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزراء خارجہ کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں کو برقی قمقموں اور بینرز سے سجائے گئے ہیں ، شہریوں نے بھی مہمانوں کیلئے ہونے والی سجاوٹ اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ،اجلاس کے لیے سکیورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی، ریڈ زون میں کسی قسم کے غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا جبکے عام ریڈزون کی شاہرات بھی عام ٹریفک کیلئے بند ہوںگی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق پاکستان، 41 سال کے بعد 19 دسمبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، مقصد، لاکھوں افغانوں کو درپیش انسانی بحران کے تدارک اور ان کی معاونت کی جانب عالمی برادری کی توجہ لانا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...