لاس اینجلس (این این آئی)خبریں ہیں کہ فلمی دنیا کے سب سے متعبر ترین ایوارڈز شو ‘آسکر’ کی میزبان ٹیم میں امریکی گلوکارہ، اداکارہ و میزبان سلینا گومز بھی شامل ہوں گی۔فلمی دنیا کے سب سے معتبر فلمی ایوارڈآسکر دینے والے ادارے دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس اور اے بی سی ٹیلی وژن نیٹ ورک نے گزشتہ ہفتے ہی 94 ویں ایوارڈ کو میزبان کے ساتھ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل گزشتہ تین سال سے کسی میزبان کے بغیر ہی منعقد کی جا رہی تھی۔اگرچہ انتظامیہ اور ٹی وی چینل نے اس سال کی تقریب میزبان کے ساتھ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم انہوں نے میزبانوں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا تھا۔اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ ‘آسکر’ و ٹی وی چینل انتظامیہ سلینا گومز سمیت تین اداکاروں و میزبانوں کے ہمراہ مذاکرات میں مصروف ہے اور ممکنہ طور پر اس سال پہلی بار گلوکارہ میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گی۔شوبز ویب سائٹ ‘ورائٹی’ نے اپنی خصوصی رپورٹ میں بتایا کہ ‘آسکر’ و ٹی وی انتظامیہ تقریب کی میزبانی کے لیے اداکار پیٹ ڈیوڈسن کے ساتھ مذاکرات میں مصروف تھی مگر ان کے ساتھ باتوں کا کوئی حل نہیں نکلا اور امکان یہی ہے کہ وہ ایوارڈز تقریب کی میزبانی نہیں کریں گے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...