لاہور(این این آئی)نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار طاہر عباس کانیا گانا”من میریاں” یوٹیوب کے ٹاپ فائیوٹرینڈنگ میںآگیا،ویوزبھی چارلاکھ سے تجاوزکرگئے۔ایک ملاقات کے دوران خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طاہر عباس کا کہنا تھا کہ انہیں ان کے پرستاروں نے ہمیشہ اسی پیارسے نوازاہے جس طرح ان کے گانے”رسیا نہ کر”،”موٹروے”،”ملتان ملسوں” اور”زندگی”کو اپنائیت بخشی اور اسے سپر ڈپر ہٹ قرار دیا اسی اطرح انہوں نے ان کے حالیہ ریلیز ہونیوالے ویڈیو”من میریاں” کو نوازاہے ان کے پیار کی بدولت ہی ان کا یہ گانایوٹیوب پر ٹاپ 5 کی ٹرینڈنگ میں آگیاہے اور اس کے ویوزبھی طار لاکھ سے تجاوزکرگئے ہیں انشاء اللہ ان کا یہ ویڈئو بلین ویوزمیں جائیگا۔طاہر عباس کا کہناتھا کہ پرستاروں کا پیار دیکھتے ہوئے وہ بہت جلد اپنے نئے البم”رمز” کا دوسرا گانا بھی جلد ریلیز کردینگے جو ”من میریاں” کی طرح ہی ان کے دلوں میں گھر کرلے گا۔طاہر عباس نے مذید کہاکہ ان کا گانا”من میریاں” دیگر سوشل سائیٹس ”سنیک ویڈیو” ، ”لائکی” ودیگر پر بھی دھوم مچارہاہے اور اس کے لاکھوں ٹک ٹاک بھی بن چکے ہیں معروف ٹک ٹاکر بارباراس کے ٹک ٹاک بنا رہے ہیں اور ٹرینڈنگ پر جارہے ہیں انشاء اللہ وہ ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور پرستاروں کو ہربار کچھ نیا سننے اور دیکھنے کو ملے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...