عتیقہ اوڈھو نے وزیرِاعظم عمران خان کیساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کردی

0
230

کراچی (این این آئی)سینئر پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے وزیرِاعظم عمران خان کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران خان کے ساتھ اپنے شو ‘اِن کونورزیشن ود عتیقہ اوڈھو’ کے سیٹ پر لی گئی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ اس وقت کی یادگار تصویر ہے جب عمران خان ایک مثالی سیاستدان تھے۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’ کاش ہمارے وزیرِ اعظم اب بھی کبھی اپنی شخصیت کے آزاد خیالی کو ظاہر کریں جس طرح اْنہوں نے اپنی شخصیت کے دونوں پہلوئوں کو ہمارے نوجوانوں اور بین الاقوامی سطح پر بھی ظاہرکیا۔اداکارہ نے لکھا کہ’جب وزیرِاعظم کے پاس یہ دونوں پہلو موجود ہیں تو وہ اِنہیں ظاہر کریں۔عتیقہ اوڈھو نے اپنی پوسٹ کے آخر میں صارفین کو بتایا کہ کچھ سال پہلے ہی اْنہوں نے عمران خان کا انٹرویو لیا تھا جس کی ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہے۔