صائمہ نور نے کامیاب شادی کا راز بتا دیا

0
855

کراچی (این این آئی) لالی وڈ کی مایہ ناز فلم سٹار صائمہ نور نے کامیاب شادی کا راز بتا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صائمہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ جو ملے اس پر رب کا شکر ادا کرنا، زیادہ اچھا کھانے، پہننے کا ہرگز نہ سوچنا، جو مل گیا اس پر راضی ہو جانا کامیاب شادی کا راز ہے۔ ایک مداح نے صائمہ سے سوال کیا کہ کیا انہیں کبھی شادی کی کمی محسوس ہوئی، کیا شادی کے رشتے میں اولاد ہونا بہت ضروری ہے۔جواب میں فلم سٹار نے کہا کہ اولاد کی کمی کیوں محسوس ہو گی، اللہ پاک میری بیٹی کو لمبی زندگی دے، آمین۔