اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اچھا مشورہ ہے کہ وہ ایک سیاسی جماعت کا انتخابی نشان خود کو بھی دیدے۔اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی اے سی میں خاتون سے متعلق الزامات کا مجھے علم نہیں پہلی مرتبہ یہ بات سن رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کو کسی سیاسی کیس میں نہیں پکڑا تھا، ان کے خلاف اے این ایف کے حاضر سروس افسروں نے کیس بنایا تھا۔اسد عمر نے کہا ہ عمران خان کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے، پنجاب کے ضمنی انتخابات کی تیاری زوروں پر ہے۔اسد عمر نے حالیہ پنجاب حکومت سے متعلق کہا کہ کورٹ کے آرڈر کے مطابق پنجاب کی حکومت غیر آئینی ہے، پنجاب حکومت جانے کو تیار نہیں اور سرکاری مشینری استعمال ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اینٹ سے اینٹ بجانے کا کہنے والے ابھی بھی حکومت کا حصہ ہیں، اداروں کے خلاف سب سے زیادہ بات کرنے والے خواجہ آصف وزیرِ دفاع بنے بیٹھے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں، پی ٹی آئی کی لڑائی ناانصافی اور بیرونی مداخلت کے خلاف ہے، کسی کی ذات کے خلاف نہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...