اسلام آ(این این آئی)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روح کے مطابق ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پارٹی قائد ہی پارلیمانی پارٹی کی منظوری دیتا ہے ،سپریم کورٹ کی فل یا لارجر بینچ بنانے کی درخواست قانونی حق ہے ۔ شازیہ مری نے کہاکہ قاسم سوری کی غیر آئینی اور غیر قانونی رولنگ پر بھی 5 ججز نے فیصلہ سنایا تھا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی سیاست گالی ،دھمکی اور دباؤ ڈالنے تک ہے ، پی ٹی آئی کے چار معاشی ماہرین نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کر دیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دن رات محنت کرکے ملک کو عالمی تنہائی سے نکالا۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان کے اقتدار میں ملک عملی طور ڈیفالٹ ہو چکا تھا ،عمران کی نااہلی کی وجہ سے ملک کو سری لنکا جیسا خطرہ ہو سکتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے نہ صرف قوم کو اندھیرے میں رکھ کر معاہدے کیئے بلکہ مالیاتی اداروں کو بھی دھوکا دیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وقت بتائے گا کہ عمران خان کا اصل ایجنڈا صرف تباہی کرنا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ 11 سو ارب کے این آر او کی بات نئی طوطا کہانی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے صرف ایل این جی کی خریداری پر قومی خزانے سے ساڑھے 6 سو ارب روپے لوٹے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے مالی سہولت کاروں نے زرعی کھاد کا بحران پیدا کرکے لوٹ مار کی۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...