کامیابی اور شہرت کوئی آپ کو پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتا ‘ نعمان اعجاز

0
174

لاہور( این این آئی)سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ کامیابی اور شہرت کوئی آپ کو پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتا بلکہ اس کیلئے لگن کے ساتھ جدوجہد کرنا پڑتی ہے ، اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی طرح کا کردار نبھائے تو اس میں حقیقت کا گمان ہو ۔ ایک انٹر ویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں نام بنانا بڑا محنت طلب کام ہے اور میںنے اس کیلئے دن رات ایک کیاہے ۔ انہوںنے کہا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ کسی بھی پراجیکٹ میںپہلے کردار کو دیکھتا ہوں اور یہ جائزہ لیتا ہوں کہ یہ میری شخصیت کے ساتھ میل بھی کھاتا ہے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو کسی پراجیکٹ میں ایسے ہی کاسٹ نہیں کر لیا جاتا بلکہ ڈرامہ بنانے والے کے پاس کسی بھی اداکار کے حوالے سے مکمل معلومات ہوتی ہیں ،ہمارے ہاں ایسے فنکار بھی ہیں جن کی شخصیت کو سامنے رکھتے ہوئے کردار لکھے جاتے ہیں۔