اسلام آباد (این این آئی)چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ پاکستان کے چار روز ہ دورے پر پیر کواسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحا ق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، پاکستان میں چین کے سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے چینی وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔چینی وزیراعظم جیسے ہی طیارے سے باہر آئے تو انہوں نے ہاتھ ہلا کر خیرمقدم کا جواب دیا۔اس موقع پر پاکستان کے روایتی لباسوں میں ملبوس دو بچوں نے انہیں گلدستے پیش کئے۔ چینی وزیراعظم کا ریڈ کارپٹ استقبال کیاگیا اور اس موقع پر انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ 11 برسوں کے بعد چین کے کسی بھی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچیں گے جہاں انکو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی وزیرِ اعظم کی ملاقات اور وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ دونوں وزراء ِ اعظم چین پاکستان تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) 2 کے ساتھ ساتھ دیگر بڑے منصوبے بھی شامل ہیں۔تقریب میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی شامل ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...