پاک چین سدابہار تزویراتی تعاون وشراکت داری علاقائی امن اورخوشحالی کیلئے سنگ میل ہے، وزیراعظم محمد شہبازشریف

0
62

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ پاک چین سدابہار تزویراتی تعاون وشراکت داری علاقائی امن اورخوشحالی کیلئے سنگ میل ہے۔پیرکوسماجی رابطہ پلیٹ فارم ‘ایکس’ پراپنی پوسٹ میں وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ چین کے سٹیٹ کونسلر اوروزیراعظم لی چیانگ کااسلام آبادمیں خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں خوشی ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ وہ اپنے بھائی،سٹیٹ کونسلر اوروزیراعظم لی چیانگ کے تاریخی اورمفیددورے کے منتظرہیں جوپاک چین دوستی کومزیدمضبوط اورگہرا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے کہاکہ ہم دوطرفہ اقدامات بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پرپیش رفت کاجائزہ لیں گے اورباہمی استفادہ پرمبنی تعاون کی نئی راہیں بھی تلاش کریں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاک چین سدابہار تزویراتی تعاون وشراکت داری علاقائی امن اورخوشحالی کیلئے سنگ میل ہے۔