ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سینئر ورسٹائل اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ مجھے کئی بین الاقوامی پروگرامز کی پیشکش ہوئی لیکن میرے لیے کیریئر سے زیادہ فیملی اہم ہے، اس لیے ان کو انکار کرنا پڑا۔65 سالہ اداکار نے کہا کہ میں نے برطانیہ میں کئی پروگرامز کیے اور تمام بڑے پلیٹ فارمز سے مجھے پیشکش ہوئی لیکن کبھی کبھار ایک پروگرام آپ کا بہت زیادہ وقت لیتا ہے۔انیل کپور نے کہا کہ آپ کو طے کرنا پڑتا ہے کہ کیا آپ زندگی کے اس حصے میں کام کے لیے فیملی سے دور رہ سکتے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ جب مجھے بین الاقوامی پروگرامز کی پیشکش ہوئی تو میں نے کہا میری ترجیح بھارت میں رہنا ہے، جو کچھ کروں گا یہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بہت ہی بڑا پراجیکٹ ہوتا ہے تو میں فیملی سے رضامندی لیتا ہوں، اگر وہ مان جاتے ہیں تو میں حامی بھرتا ہوں۔انیل کپور نے کہا کہ پہلے میں فیملی سے نہیں پوچھتا تھا لیکن اب میں ان سے معلوم کرتا ہوں کہ اگر وہ اجازت دیں تو میں چند مہینے باہر رہ سکتا ہوں؟
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...