تائیوان امریکا کا نہیں چین کا علاقہ ہے، اقدامات جائز اور قانونی ہیں، چینی وزیر خارجہ

0
173

یجنگ (این این آئی)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ تائیوان پر چین کے اقدامات جائز، مناسب اور قانونی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد چین کی مقدس خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کرنا ہے۔ وانگ یی نے کہا کہ تائیوان امریکا کا حصہ نہیں، چین کا علاقہ ہے۔دوسری جانب تائیوانی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ چینی فضائیہ کے 22 طیارے آج تائیوان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔ تائیوانی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ چین کے 14 بحری جہازوں کی آبنائے تائیوان میں سرگرمیاں جاری رہیں۔