عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو غیر تعمیری سیاسی مسائل سے دور رہنا چاہیے، ایران

0
233

تہران(این این آئی)ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر نے کہا ہے کہ ایران کے نظریے میں جوہری ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انکا کہنا تھا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو غیر تعمیری سیاسی مسائل سے دور رہنا چاہیے۔ حسین امیر نے کہا کہ عالمی جوہری ایجنسی کو ایران کے ساتھ مسائل تکنیکی لحاظ سے حل کرنے چاہئیں۔ان کے مطابق ویانا جوہری مذاکرات کی کامیابی امریکا کے لچکدار رویے پر منحصر ہے۔