اسلام آباد (این این آئی)فوج مخالف بیان دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے مزید ورکرز نے معذرت کرلی۔ پی ٹی آئی کے مزید ورکرز نے مؤقف اختیار کیا کہ غلطی سے فوج کے خلاف پوسٹ شیئر کی۔مزید بر آں پی ٹی آئی ورکرز نے آئندہ ملکی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی نہ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل فوج مخالف بیان دینے والے پی ٹی آئی کے ایک اور کارکن نے معذرت کی تھی۔محمد شبیرکا کہنا تھاکہ مجھ سے سنگین غلطی کا احساس ہوگیا، میرے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں، آئندہ ایسی غلطی نہیں کروں گا۔اس سے قبل بھی 2 پی ٹی آئی کارکنان نے فوج مخالف مہم میں شامل ہونے کا اعتراف کیا تھا اور معافی مانگی تھی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...