نئی دہلی (این این آئی) بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا بائیکاٹ کے باوجود 100کروڑ روپے سے زائد کمانے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اگست میں ریلیز ہونے والی مسٹر پرفکیٹ کی فلم مقامی سینماؤں میں کامیابی کے پنجے تو نہ گاڑ سکی لیکن دنیا بھر میں نمائش کے بعد 10 دنوں میں مجموعی طور 100 کروڑ روپے سے ذیادہ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔واضح رہے کے کڑی تنقید کے بعد بالی وڈ اسٹارعامر خان اور کرینہ کپور کو اپنی نئی فلم کی کامیابی کیلئے کافی کوششیں کرنا پڑی ہیں،باکس آفس پر ہمیشہ سے راج کرنے والی فلمی جوڑی کی اس فلم کو مقامی سینما میں پبلک بائیکاٹ کا سامنا ہے۔دوسری جانب فلم بینوں کا خیال ہے کے عامر خان کی اس نئی فلم نے دیکھنے والوں کو ذیادہ متاثر نہیں کیا، یہ بھی الزام لگایاکے یہ فلم فاریسٹ گمپ کا بالی وڈ ورژن ہے ،فلم کی اسٹوری اور عامر خان کر دار پر بھی کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...