کس کو زیادہ عزت ملے گی؟ شہزاد رائے کا سوشل میڈیا صارفین سے دلچسپ سوال

0
160

کراچی (این این آئی)پاکستان میوزک انڈسٹری کے ممتاز گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے سوشل میڈیا صارفین سے دلچسپ سوال پوچھ لیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے کافی متحرک رہتے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین سے آئے روز سوچنے پر مجبور کردینے والے سوال یا خیالات شیئر کرتے رہتے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے ایک سوال کیا کہ ‘کس کو زیادہ عزت ملے گی؟ اسے جو دلیل سے بحث جیت جائے یا اسے جو کچھ بھی کہہ کر دل جیت لے؟”سوشل میڈیا صارفین شہزاد رائے کے اس سوال پر ملے جلے جوابات دے رہے ہیں جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ خاموشی سب سے بہتر ہے۔