لاہور( این این آئی)سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ جو انسان عملی زندگی اور حالات سے سیکھتا ہے اس کی تجربہ کاری کو کوئی چیلنج نہیںکر سکتا ،نئے آنے والے سینئرز کے کام سے استفادہ کریں اورانہیں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بار بار پوچھنا چاہیے ۔انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ شوبز کی دنیا میں کئی سال گزارلئے ہیں اور مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں نے یہیں آکر سب کچھ سیکھا ہے لیکن آج بھی سیکھنے کی جستجو ہے ۔ شبیر جان نے کہاکہ جو شخص سیکھنے کا عمل چھوڑ دیتا ہے اس کی ترقی اور آگے بڑھنے کا عمل بھی رک جاتا ہے اس لئے میں تعطل نہیں آناچاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ٹی وی چینلز کے آنے سے فنکارو ں کے لئے کام کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور خوشی کی بات یہ ہے کہ پراجیکٹس کی بھرمار ہونے کے باوجود اچھا اور معیاری کام پیش کیا جارہا ہے ۔ شبیر جان نے کہاکہ ہنسی خوشی رہتا ہوں اور مجھے خود بھی ہنستے مسکراہتے چہرے اچھے لگتے ہیں۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...