کرئیر کے آغاز پر ہی اتنی کامیابیاں سمیٹ لوں گی اس کی ہرگز توقع نہیں تھی ‘ثناء جاوید

0
138

لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ ثناء جاوید نے کہا ہے کہ کرئیر کے آغاز پر ہی اتنی کامیابیاں سمیٹ لوں گی اس کی ہرگز توقع نہیں تھی ،لگن اور مستقل مزاجی سے کام کرتی ہوںاوریہی میری کامیابی ہے۔انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ ہر پراجیکٹ میں ملنے والے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائوں اوروہ اس وقت تک میرے پرستاروں کے ذہنوں پرنقش رہے جب تک میرا کوئی نیا پراجیکٹ آن ائیر نہ ہو جائے ۔ثناء جاوید نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شوبز میں بعض لوگوں کو جو کامیابی کئی سال گزارنے کے بعد ملتی ہے وہ مجھے اپنے کرئیر کے آغاز پر ہی مل گئی ہے اور میںاس کے بعد غافل ہونے کی بجائے مزید محنت سے کام کر رہی ہوں اور اپنے موجودہ مقام کو نہ صرف برقرار رکھوںگی بلکہ اس میں مزید بہتری بھی لانے کا عزم کر رکھاہے۔