معاہدے کے مسائل کی وجہ سے دی کپل شرما شو چھوڑ دیا ‘ابھیشک

0
182

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کامیڈین اداکار کرشنا ابھیشیک کا دعوی ہے کہ انہوں نے معاہدے کے مسائل کی وجہ سے دی کپل شرما شو چھوڑ دیا ہے لیکن ذرائع بتاتے ہیں کہ اداکار کو تنخواہ کے مسائل کا سامنا ہے۔ابھی ایک دن قبل ہی کپل شرما نے مشہور کامیڈی چیٹ شو ‘دی کپل شرما شو’ کے آئندہ سیزن کے لئے اپنا نیا روپ شیئر کیا تھا۔اگرچہ ان کے نئے روپ نے مداحوں میں تجسس میں اضافہ کیا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ شو کو اپنے فنکاروں میں کچھ پریشانی کا سامنا ہے۔کرشنا ابھیشیک گزشتہ چند سالوں سے اس شو کا لازمی حصہ تھے۔ ابھیشیک نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ ‘دی کپل شرما شو’ کے آئندہ سیزن کا حصہ نہیں ہوں گے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے شو آرگنائزر کی طرف سے کوشش کی جارہی ہے کہ کرشنا ابھیشیک سے معاملات ٹھیک ہوجائیں اور ممکن ہے کہ وہ شو میں دوبارہ شامل ہوجائیں۔اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کامیڈین بھارتی سنگھ بھی اپنی دیگر مصروفیات کی وجہ سے شو کا باقاعدہ حصہ نہیں ہوں گی۔میکرز نے ابھی تک نئے سیزن کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔