نیویارک(این این آئی) ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ سیریز گیم آف تھرونز کا پریکوئل”ہاؤس آف ڈریگن” نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔افسانوی کہانیوں پر مبنی ہاؤس آف ڈریگن کی پہلی قسط ریلیز ہوتے ہی شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی، سیریز کے ریلیز ہوتے ہی امریکہ میں ایک بڑی تعداد نے سیریز کو نشر کرنے والی آفیشل سٹریمنگ ایپلیکیشن ایچ بی او میکس کا رْخ کیا جس سے چینل کی ایپلیکیشن ڈاؤن ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً 3 ہزار صارفین کو سیریز دیکھنے میں مشکلات کا سامنا رہا جس کے باعث شائقین مایوس نظر آئے اور ٹوئٹر پر شکایتوں کا انبار لگا دیا۔یاد رہے کہ اربوں ڈالرز کا بزنس کرنے والی گیم آف تھرونز امریکی میڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی سیریز تھی جس کو بلاک بسٹر قراردیا گیا تھا جبکہ ہاؤس آف ڈریگن سے بھی فلم بینوں کو اسی کامیابی کی اْمید ہے۔ہاؤس آف ڈریگن میں جارج مارٹن کی ناول سیریز اے سونگ آف آئس اینڈ فائر پر مبنی ہے جس میں قدیم دور کی مکمل دنیا پیش کی گئی ہے تاہم اس کی کہانی گزشتہ سیریز سے مختلف بتائی جا رہی ہے۔
مقبول خبریں
سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل پر فیصلہ کن دباؤ ڈالے،سفیر...
نیویارک (این این آئی)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کو نافذ کرنے کے...
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے امدادی ادارہ کی کارروائیوں میں رکاوٹیں ڈالنے کے اسرائیلی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمدشہبازشریف نے مقبوضہ فلسطینی علاقہ میں فلسطینیوں کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارہ کی کارروائیوں میں رکاوٹیں ڈالنے کے...
ٹاپ 3 ججز میں سے ایک کو آئینی عدالت کا سربراہ ہونا چاہیے’ سینیٹر...
اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سمیت ٹاپ 3 ججز...
میں نے خود فیلڈ میں جا کر اینٹوں کے بھٹے گرائے’ مریم اورنگزیب
لاہور(این این آئی)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دفتروں میں بیٹھ کر احکامات نہیں دے رہے، میں نے خود فیلڈ...
بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں ، وہ جلد رہا ہوں گے’...
راولپنڈی (این این آئی)قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے...