اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ سی پیک کو نشانہ بنانے کیلئے بھارت نے اپنی انٹیلی جنس ایجنسی میں سیل قائم کیا ہے ، بھارتی وزیر اعظم براہ راست سربراہی کررہا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھارت سی پیک کو باقاعدہ سبوتاژکر رہا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ سی پیک کی کامیابی پاکستان کے لیے معاشی طور پر بڑی تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے، اس کے لیے انہوں نے اپنی انٹیلی ایجنسی میں ایک سیل قائم کیا ہے جس کا کام سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنانا ہے، یہ سیل براہ راست بھارتی وزیر اعظم کی سربراہی میں کام کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس سیل کا مقصد سی پیک منصوبوں کو متاثر کرنا، تاخیری حربے استعمال کرنا اور تعطل ڈالنا شامل ہے اور ہمارے اطلاعات کے مطابق یہ ان مقاصد کے حصول کے لیے اب تک اس سیل کو 80ارب روپے دے چکے ہیں جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ کم از کم 700 کی ایسی ملیشیا تیار کی گئی ہے جو ان منصوبوں گائے بگاہے نشانہ بنائے گی۔
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...