سنسر بورڈ سے اجازت ملنے کے بعد ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” کی نمائش کی تیاریاں مزید تیز

0
216

لاہور( این این آئی)میگا بجٹ فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” کو سنسر بورڈ سے اجازت ملنے کے بعد اس کی نمائش کی تیاریاں مزید تیز کر دی گئی ہیں ، فلم کو13 اکتوبر پاکستان سمیت پوری دنیا میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔”دی لیجنڈ آف مولا جٹ ”1979 کی کلاسک پنجابی فلم ”مولا جٹ ”سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جبکہ اس فلم کے ڈائیلاگز بھی ناصر ادیب ہی نے تحریر کیے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، حمائمہ ملک، سرمد کھوسٹ اور حمزہ علی عباسی جیسے دیگر نامور اداکار شامل ہیں۔ فلم نمائش سے قبل تنازعات کا شکار رہی اور اس کی نمائش تاخیر کا شکار ہوتی رہی ہے۔