آستانہ(این این آئی)پاکستان اور بیلاروس نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اگلا اجلاس جلد سے جلد منعقد کرنے اور اس کی پیروی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا جس سے دوطرفہ اقتصادی روابط کو تقویت ملے گی۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آستانہ میں سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس کے موقع پر بیلاروس کے صدرالیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔صدر لوکاشینکو نے کہا کہ بیلاروس ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے پاکستان میں غیرمعمولی تباہی مچائی اور بیلاروس متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔وزیراعظم نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تعاون کے تمام ممکنہ شعبوں میں روابط کو وسعت دے کر دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان بیلاروس مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اگلا اجلاس جلد سے جلد منعقد کرنے اور اس کی پیروی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا جس سے دوطرفہ اقتصادی روابط کو تقویت ملے گی۔علاقائی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے کی باہمی خواہش کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنما ئوں نے اس سے قبل 15 ستمبر 2022 کو سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔ ایک ماہ میں دو بار قیادت کی سطح پر بات چیت مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانے کے لیے دونوں اطراف کی گہری خواہش کی عکاسی کرتی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...