خواتین مسافر اداکارہ ثناء کو پنک بس سروس میں سفر کرتے دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئیں

0
207

لاہور( این این آئی)خواتین مسافر نامور اداکارہ ثناء کو کراچی میں چلنے والی پنک بس سروس میں سفر کرتے دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئیں۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثناء گزشتہ روز جم میں ایکسر سائز کرنے کے بعد اپنی ذاتی گاڑی میں سفر کرنے کی بجائے پنک سروس میں سوار ہو گئیں ۔ جب اداکار ہ بس میں سوار ہو ئیں تو وہاں پہلے سے موجود خواتین مسافر حیرت زدہ رہ گئیں ۔اس موقع پر کچھ خواتین نے اداکارہ ثناء سے ملاقات کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں ۔ ثناء نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں پنک بس سروس میں سفر کروں اور گزشتہ روز اچانک دل میں خیال آیا تو اپنی ذاتی گاڑی چھوڑ کر بس میں سوار ہو گئی اور میںنے بس کے ذریعے سفر کو بہت انجوائے کیا ۔